پنجاب اسمبلی سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل کس طریقہ کار سے ہو گا؟ اعلان ہو گیا 

پنجاب اسمبلی سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل کس طریقہ کار سے ہو گا؟ اعلان ...
پنجاب اسمبلی سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل کس طریقہ کار سے ہو گا؟ اعلان ہو گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان  آن لائن )پنجاب اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے عہدے کا حلف اٹھا لیاہے جس کے بعد دستخط کا سلسلہ جاری ہے تاہم سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل ہونے والے اجلاس میں خفیہ رائے شماری سے کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر سبطین خان نے نو منتخب اراکین پنجاب اسمبلی سے عہدے کا حلف لیا جس کے بعد انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل ہفتہ کے روز خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا، انتخاب سے ایک دن قبل یعنی آج شام پانچ بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جا سکتے ہیں، پانچ بج کر 10 منٹ پر سپیکر کے کاغذات کی جانچ پڑتا ل ہو گی جبکہ پانچ بج کر 20 منٹ پر ڈپٹی سپیکر کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گا۔ 

کل ہفتہ کے رو ز خفیہ رائے شماری ہو گی جس کیلئے دو پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے ،انتخاب کے بعد سپیکر عہدہ سنبھالنے سے قبل حلف لیں گے اور پھر وہ اجلاس کی کارروائی کو آگے چلاتے ہوئے ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کروائیں گے ۔ 

مزید :

قومی -اہم خبریں -