نگران وزیر اعظم نے 6ماہ کے دور میں کابینہ کے کتنے اجلاس بلائے؟ اہم تفصیلات جاری

سورس: فائل فوٹو
اسلام آ باد (نیوز ڈیسک)نگران وزیر اعظم انوار الحق کا کڑ نے اپنے6ماہ کے دور حکومت میں وفاقی کا بینہ کے 17اجلاس بلا ئے۔ مدت کے اعتبار سے کابینہ کے اجلاسوں کی یہ تعداد زیادہ ہے۔نگران وزیر اعظم نے 14 اگست 2023کو حلف اٹھایا تھا۔
"جنگ " کے مطابق نگران کابینہ کا پہلا اجلاس 18اگست کو ہوا تھا۔ 22 فر وری کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس کو اگرچہ سر کاری طور پر آخری اجلاس قرار نہیں دیا گیا تاہم کابینہ ڈویژن کے حکام نے بتایا کہ یہ آخری اجلاس تھایہی وجہ ہے کہ نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے نگران کابینہ اور وزیر اعظم آفس اور ہاؤس کے تمام افسران اور سٹاف کے تعاون پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔