شہباز شریف کی نئی ٹیم کیلئے صلاح مشورے شروع،وفاق میں بیورو کریسی میں اہم تبدیلیاں متوقع

شہباز شریف کی نئی ٹیم کیلئے صلاح مشورے شروع،وفاق میں بیورو کریسی میں اہم ...
شہباز شریف کی نئی ٹیم کیلئے صلاح مشورے شروع،وفاق میں بیورو کریسی میں اہم تبدیلیاں متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔وزارت عظمیٰ کے الیکشن کے فو ر ی بعد بیورو کریسی میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔ اکثر یتی اتحاد کے نامز امیدوار بر ائے وزیر اعظم شہباز شریف کی نئی ٹیم کیلئے بھی صلاح مشورے شروع کردیئے گئے ہیں۔

"جنگ " کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے افسر سہیل اشرف کی خدمات پاکستان کرکٹ بورڈ کے سپرد کی گئی ہیں۔ سہیل اشرف پنجاب حکومت میں تعینات تھے۔ پولیس سروس گریڈ 18کے افسر ارتضیٰ کومیل کی خدمات پاکستان کرکٹ بورڈ کے سپرد کی گئی ہیں۔ارتضیٰ کومیل بھی پنجاب حکومت میں تعینات تھے۔پولیس سروس کےگریڈ 18 کے افسر زین عاصم کی خدمات پاکستان کرکٹ بورڈ کے سپرد کی گئی ہیں۔زین عاصم پنجاب حکومت میں تعینات تھے۔ ان افسران کی پی سی بی میں تعیناتی 2 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے۔خیبر پختونخواہ حکومت میں تعینات پولیس سروس کے گر یڈ18 کے افسرعبد الروف با بر کو تبدیل کرکے ان کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔