دوران عدت نکاح کیس فیصلے کیخلاف بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ کا عدالت سے رجوع

دوران عدت نکاح کیس فیصلے کیخلاف بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ کا عدالت سے رجوع
دوران عدت نکاح کیس فیصلے کیخلاف بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ کا عدالت سے رجوع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں دوران عدت نکاح کیس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کے وکیل  خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ نے سزا کے خلاف اپیل دائر کی ، بیرسٹر سلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ، خالد یوسف چودھری اور عثمان ریاض گل پیروی کریں گے ۔

اپیل میں وفاق اور خاور فرید مانیکا کو فریق بنایاگیا ہے ، اپیل میں مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ  طلاق اپریل2017 میں ہوئی اور اگست2017 میں والدہ کے گھر منتقل ہوگئی تھی، طلاق کے6 سال بعد درخواست دی گئی، تین مرتبہ طلاق دینے کے بعد حق رجوع نہیں بنتا، عدالت نے دائرہ اختیار نہ ہونے کے باوجود سماعت کی اور سزا سنائی۔

اپیل میں کہا گیا کہ عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ غیر قانونی، غیر اسلامی، غیر شرعی اور انصاف کے برخلاف ہے، اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدت میں نکاح کیس  ٹرائل کورٹ کا تین فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو دوران عدت  نکاح کیس میں بھی قید کی سزا سنائی گئی تھی ، دونوں کو سات سات سال قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

یاد رہے کہ بشریٰ بی بی توشہ خانہ کیس میں سزا پانے کے بعد سب جیل قرار دی گئی بنی گالہ رہائشگاہ میں قید ہیں۔