نگراں حکومت نے کتنے قرضے لیے ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نگراں حکومت نے کتنے قرضے لیے ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
نگراں حکومت نے کتنے قرضے لیے ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ ) وزارت خزانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ نگران حکومت کے دوران لیے گئے قرضے پی ڈی ایم حکومت کی سابقہ مدت کے دوران لیے گئے قرضوں سے کم رہے ہیں۔

نگران حکومت نے 6 ماہ میں 30کروڑ ڈالر کے نیٹ بیرونی قرضے لیے جبکہ گزشتہ پی ڈی ایم حکومت نے اس عرصے میں3 ارب ڈالر کے نیٹ بیرونی قرضے لیے ، مجموعی طور پر نگران حکومت نے3 ارب 90 کروڑ ڈالر کے بیرونی قرضے لیے اور3 ارب 60 کروڑ ڈالر کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی اس طرح نیٹ بیرونی قرضے 30کروڑ ڈالر رہے جبکہ گزشتہ پی ڈی ایم حکومت کے دور میں8ارب 40کروڑ ڈالر کے مجموعی بیرونی قرضے لیے اور 5ارب 40 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی اسطرح نیٹ بیرونی قرضے 3ارب ڈالر کے لیے گئے.

"جنگ " کی رپورٹ کے مطابق جون 2023تک بیرونی قرضوں کی مجموعی حکومتی قرضوں میں شرح 38.3فیصد رہی جبکہ دسمبر 2023تک یہ شرح کم ہو کر 36.7فیصد پر آگئی۔