الیکشن کمیشن نے پنجاب سے مخصوص نشستوں پر قومی اسمبلی کی منتخب خواتین کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے پنجاب سے مخصوص نشستوں پر قومی اسمبلی کی منتخب خواتین کا ...
الیکشن کمیشن نے پنجاب سے مخصوص نشستوں پر قومی اسمبلی کی منتخب خواتین کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے پنجاب سےمخصوص نشستوں پر قومی اسمبلی کی منتخب خواتین کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،پنجاب سے 20ارکان  قومی اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ن لیگ کو 17،پیپلزپارٹی، استحکام پاکستان پارٹی، ق لیگ کی ایک ایک نشست ملی،ن لیگ کی طاہر اورنگزیب، شائستہ پرویز، مریم اورنگزیب، نزہت صادق ایم این اے بن گئیں،ن لیگ کی مسرت آصف خواجہ، سیما محی الدین، شزہ فاطمہ، روبینہ خورشید ایم این اے ،وجیہہ قمر،زیب جعفر ، کرن عمران، انوشہ رحمان،زہرہ ودود، آسیہ ناز تنولی، صبا صادق، فرح ناز اکبر ،شہناز سلیم رکن قومی اسمبلی بن گئیں،

پیپلزپارٹی کی حنا ربانی کھر رکن قومی اسمبلی بن گئیں،استحکام پاکستان پارٹی کی منزہ حسن، ق لیگ کی فرخ خان ایم این اے بن گئیں۔