بانی پی ٹی آئی کی آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی تصدیق افسوس ناک ہے: شیری رحمان

بانی پی ٹی آئی کی آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی تصدیق افسوس ناک ہے: شیری رحمان
بانی پی ٹی آئی کی آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی تصدیق افسوس ناک ہے: شیری رحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی  جانب سے آئی ایم ایف کو خط کی مذمت کر دی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اپنے دور میں ریکارڈ قرضہ لینے والوں کو اب یاد آیا ہے کہ واپس کون کرے گا؟ جب خود قرض لے رہے تھے تو اس وقت ان کو غربت اور مہنگائی بڑھنے کی فکر کیوں نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی دعوت دینا ملک دشمنی نہیں تو پھر کیا ہے۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے اپنی غلطیوں سے ابھی تک سبق نہیں سیکھا۔ 

مزید :

قومی -