خاتون کے پیٹ میں شدید درد تھی، ڈاکٹروں نے آپریشن کیا تو 10 کلو وزنی رسولیاں نکلیں

خاتون کے پیٹ میں شدید درد تھی، ڈاکٹروں نے آپریشن کیا تو 10 کلو وزنی رسولیاں ...
خاتون کے پیٹ میں شدید درد تھی، ڈاکٹروں نے آپریشن کیا تو 10 کلو وزنی رسولیاں نکلیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میر علی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی وزیرستان میں ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کے دوران خاتون کے رحم سے 10 کلو وزنی رسولیاں نکال لیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سرجن حمید اللہ داوڑ نے بتایاکہ ایک بزرگ خاتون نے انہیں بتایا کہ ان کی بہو کے پیٹ میں شدید درد ہے اور ڈاکٹر ان سے آپریشن کیلئے ایک لاکھ روپے تک رقم مانگ رہے ہیں تاہم اتنی رقم نہ ہونے کے سبب وہ آپریشن نہیں کروا پا رہیں۔ ڈاکٹر حمیداللہ داوڑ نے بہو کو سرکاری ہسپتال لانے کا مشورہ دیا۔

سرکاری ہسپتال میں مریضہ کا آپریشن کیا گیا تو ان کے رحم میں 10 کلو وزنی 2 رسولیوں کا پتہ چلا جسے ڈاکٹروں نے کامیابی سے نکال دیا، ایک رسولی 7 کلو وزنی جبکہ دوسری کا وزن 3 کلو تھا۔ 

مزید :

تعلیم و صحت -