پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی،کتنا کاروبار ہوا؟

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی،کتنا کاروبار ہوا؟
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی،کتنا کاروبار ہوا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی ریکارڈ کی گئی،مارکیٹ 901 پوائنٹس کے اضافے سے 62 ہزار 815 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق دن بھر مجموعی طور پر 337 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،199 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 118 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 37 کروڑ 23 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔

سٹاک مارکیٹ میں 15 ارب 95 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کا لین دین ہوا ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 62ہزار945 جبکہ کم ترین سطح 61ہزار849 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

مزید :

بزنس -