بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ کس کو نامزد کر دیا؟ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے امیدواروں کا بھی اعلان

بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ کس کو نامزد کر دیا؟ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے ...
بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ کس کو نامزد کر دیا؟ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے امیدواروں کا بھی اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ نامزد کر دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آغا سراج درانی نے سپیکر سندھ اسمبلی کی ذمہ داریاں اچھی طرح سنبھالیں۔ اس مرتبہ اویس شاہ سپیکر سندھ اسمبلی اور نوید انتھونی ڈپٹی سپیکر کے امیدوار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے نو منتخب اراکین کی تقریب حلف برداری کل ہو گی، ہمیں ماضی سے بہتر کارکردگی دکھانی ہو گی، کارکردگی میں مقابلہ باقی صوبوں اور وفاقی حکومت سے ہو گا، سندھ کے عوام کی توقعات ہم سے بڑھ گئی ہیں۔