سپیکر اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے کس کس نے کاغذات جمع کرائے؟جانیے

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے کس کس نے کاغذات جمع کرائے؟جانیے
سپیکر اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے کس کس نے کاغذات جمع کرائے؟جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر و ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب کل ہونے جارہا ہے،مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے سپیکر پنجاب اسمبلی کےلئے ملک احمد خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروا ئےگئے جبکہ سنی اتحاد کونسل نے سپیکر کےلئے احمد خان بھچر کے کاغذات جمع کروا دیے۔

ڈپٹی سپیکر کے لئے مسلم لیگ ن کی جانب سے ملک ظہیر اقبال چنڑ ،سنی اتحاد کونسل کی جانب سے معین ریاض قریشی کے کاغذات جمع کروا دیے۔سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئےکاغذات نامزدگی وصول کئے۔