حکومت سازی کا مشن، ایم کیو ایم کا وفد شہباز شریف سے ملاقات کیلئے ماڈل ٹاؤن پہنچ گیا

حکومت سازی کا مشن، ایم کیو ایم کا وفد شہباز شریف سے ملاقات کیلئے ماڈل ٹاؤن ...
حکومت سازی کا مشن، ایم کیو ایم کا وفد شہباز شریف سے ملاقات کیلئے ماڈل ٹاؤن پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نئی حکومت کی تشکیل  پر مذاکرات کیلئے ایم کیو ایم کا وفد مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کیلئے ماڈل ٹاؤن پہنچ گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری ، فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال شامل ہیں،شہبازشریف سے ملاقات میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 

اس سے قبل یہ معاملہ سامنے آیا تھا کہ ایم کیو ایم کو مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے متعلق شدید تحفظات ہیں، ایم کیو ایم کا موقف ہے کہ انہیں ابھی تک پاور شیئرنگ سے متعلق کوئی یقین دہانی نہیں کروائی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ (ن) لیگ کی کمیٹی سے جو ایم کیو ایم کی ملاقات ہوئی تھی اس پر بھی ایم کیو ایم خوش نہیں۔ 

مزید :

قومی -