جمعیت علماء اسلام نے آصف زرداری کو "لاڈلا "قرار دے دیا 

جمعیت علماء اسلام نے آصف زرداری کو "لاڈلا "قرار دے دیا 
جمعیت علماء اسلام نے آصف زرداری کو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علما ءاسلام نے آصف زرداری کو "لاڈلا "قرار دے دیا ۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری  کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب مفادات کے بادشاہ اور آجکل لاڈلے بھی ہیں ،دھونس ،دھاندلی اور پیسے کا استعمال  پی پی کا اصل منشور ہے ،بھر پور عوامی تحریک چلائیں گے ،ملک کو زرداری اینڈ کمپنی کے حوالے نہیں کریں گے،لین دین  کے ماہر زرداری صاحب ہیں ،خون بھی بیچ دیتے ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی پی قیادت کی قربانیوں کے بدلے اقتدار کی خریدوفروخت کرنے والوں کو اپنی قربانیوں پر فخر نہیں ، شرم آنی چاہیے،کنڈی صاحب اپنی قیادت کو تیار کرلیں ،ہمارے دھرنے آپ کو خس وخاشاک کی طرح بہا لے جائیں گے ۔

مزید :

قومی -