پی ٹی آئی ملکی معیشت کونقصان پہنچانے والاکوئی کام نہیں کرے گی، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی ملکی معیشت کونقصان پہنچانے والاکوئی کام نہیں کرے گی، بیرسٹر گوہر
پی ٹی آئی ملکی معیشت کونقصان پہنچانے والاکوئی کام نہیں کرے گی، بیرسٹر گوہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ایسا کوئی کام نہیں کرے گی جس سے ملکی معیشت کا نقصان ہو، تحریک انصاف کا کوئی قدم جمہوریت کے خلاف نہیں ہوگا۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کےباہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم میدان چھوڑ کر نہیں جائیں گے، آج آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے،شفاف الیکشن نہیں کرائیں گے تو معیشت کو نقصان ہوگا، یہ خود جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔نگران حکومت صاف شفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہی، الیکشن کمیشن فارم 45 کے تحت نتائج جاری کرنے میں ناکام رہا۔ 
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مطالبہ کیا تھا لیاقت علی چٹھہ اور ان کی فیملی کو تحفظ فراہم کیا جائے، کل سابق کمشنر کا بیان جاری ہوا، عوام اب حقیقت جان چکے ہیں۔جو فارم 47  جاری ہوئے وہ جعلی ہیں، ہم پارلیمان کا حصہ بنیں گے، ہر حال میں پاکستان میں قانون کی بالادستی اور رول آف لاء چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم جمہوریت کی جنگ لڑ رہے ہیں، اسی آزادی کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں ہیں، تحریک انصاف کا کوئی بھی قدم نہ پاکستان اور نہ عوام کےخلاف ہوگا۔