مولانا اپنے انداز سیاست کا موازنہ دوسری جماعتوں سے نہ کریں،فیصل کریم کنڈی

مولانا اپنے انداز سیاست کا موازنہ دوسری جماعتوں سے نہ کریں،فیصل کریم کنڈی
 مولانا اپنے انداز سیاست کا موازنہ دوسری جماعتوں سے نہ کریں،فیصل کریم کنڈی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی  کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام مولانا (سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان) سے پوچھتے ہیں کہ ہمارا سودا کتنےمیں کیا۔

فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اتحادیوں کو درست راستہ بتاتی ہے بلیک میل نہیں کرتی، مولانا اپنے انداز سیاست کا موازنہ دوسری سیاسی جماعتوں سے نہ کریں۔ پیپلزپارٹی کی تاریخ ساز قربانیوں کی وجہ سے آج جمہوریت قائم ہے، بلاول بھٹو کو سب سے زیادہ عزیز آئین اور جمہوریت ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ گورنر اور وزیراعلیٰ مولانا کے منظور نظر تھے، دھاندلی کیسے ہوئی؟

فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت خود فیصلے کرتی ہے اور عوام کو ساتھ لے کر چلتی ہے، مولانا کسی اور کے اشارے پر دھرنا دیتے ہیں اور ختم کرتے ہیں۔