'پنجاب پولیس اسلم اقبال کو گرفتار کرنے کو کوشش کرے تو آئی جی خیبر پختونخوا ان کے خلاف کارروائی کریں'

'پنجاب پولیس اسلم اقبال کو گرفتار کرنے کو کوشش کرے تو آئی جی خیبر پختونخوا ان ...
'پنجاب پولیس اسلم اقبال کو گرفتار کرنے کو کوشش کرے تو آئی جی خیبر پختونخوا ان کے خلاف کارروائی کریں'

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے نامزد کردہ وزیراعلیٰ پنجاب اسلم اقبال کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسلم اقبال کی گرفتاری کے خلاف درخواست کی پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، عدالت نے انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا کو ہدایات جاری کیں کہ اگر پنجاب پولیس اسلم اقبال کو گرفتار کرنے کی کوشش کرے تو آئی جی خیبرپختونخوا انہیں روکیں۔

عدالت نے آئی جی خیبر پختونخوا سے 14 روز میں جواب طلب کر لیا اور عدالتی احکامات آئی جی پنجاب اور سیکرٹری داخلہ پنجاب کو بھجوانے کے احکامات بھی جاری کئے۔

مزید :

قومی -