پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور 

پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ...
پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے محمد احمد خان جبکہ احمد خان بھچر کے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔ ڈپٹی سپیکر کیلئے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ظہیر اقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے معین ریاض کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔ 

سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب کا کہنا تھا کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب 24 فروری کو سہ پہر 4 بجے منعقدہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -