پی ایس ایل 9، پشاور زلمی کی ٹورنا منٹ میں پہلی جیت ، ملتان سلطانز کی پہلی شکست

پی ایس ایل 9، پشاور زلمی کی ٹورنا منٹ میں پہلی جیت ، ملتان سلطانز کی پہلی شکست
پی ایس ایل 9، پشاور زلمی کی ٹورنا منٹ میں پہلی جیت ، ملتان سلطانز کی پہلی شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں  پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے بعد 5 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔پشاور زلمی کے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 174 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقرر 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز سکور کیے۔پشاور زلمی کی جانب سے حسیب اللہ 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان بابر اعظم 31، روومن پاول 23، محمد حارث 19، پال والٹر 16، آصف علی 13، صائم ایوب 7  اور نوین الحق 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

لیوک ووڈ 17 اور عارف یعقوب 1 رن بنا کر ناقبلِ شکست پویلین لوٹے۔ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر، ڈیوڈ ولی اور محمد علی نے 2، 2 جبکہ  شاہنواز دھانی اور عباس آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

جواب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 174رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ملتان سلطان کی جانب سے ڈیوڈ ملان 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ یاسر خان 43، ریزا ہینڈرکس 28، اسامہ میر 12، عباس آفریدی 11، خوشدل شاہ 5 جبکہ کپتان محمد رضوان اور ڈیوڈ ولی 0، 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -