ریمبو کا اپنے والدین اور اہلیہ کے مابین تعلق کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف  

ریمبو کا اپنے والدین اور اہلیہ کے مابین تعلق کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف  
ریمبو کا اپنے والدین اور اہلیہ کے مابین تعلق کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکار افضل خان عرف ریمبونے حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ ان کے والدین شادی سے قبل ان کی اہلیہ صاحبہ  سے بہت ڈرتے تھے۔ 

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکار افضل خان اور صاحبہ نے ایک پروگرام میں شرکت کی جس کے دوران افضل خان کا کہنا تھا کہ انہیں صاحبہ کی والدہ نشو بیگم کو شادی کیلئے منانے میں بہت طویل عرصہ لگا، انہوں نے 4 سال نشو بیگم کے ساتھ کام کیا جس کے دوران وہ متاثر ہوئیں تو اپنی بیٹی سے ان کی شادی پر رضامند ہوئیں۔

افضل خان نے کہا کہ جب رشتہ طے ہو گیا تو میرے والدین صاحبہ سے بہت ڈرتے تھے کیونکہ وہ ایک شوبز خاندان سے تھیں جبکہ میرے والدین سادہ اور عمومی خاندان سے تھے تاہم جب شادی کے بعد صاحبہ گھر آئیں تو ان کا رویہ دیکھ کر والدین کا خوف دور ہو گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ صاحبہ کا اخلاق دیکھ کر میرے گھر والے آج بھی یہی کہتے ہیں کہ اتنی اچھی دلہن تو ہم بھی تلاش نہیں کر سکتے تھے۔

مزید :

تفریح -