حمزہ شہباز نے بانی پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف کو خط لکھنے پر ردعمل دے دیا

حمزہ شہباز نے بانی پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف کو خط لکھنے پر ردعمل دے دیا
حمزہ شہباز نے بانی پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف کو خط لکھنے پر ردعمل دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن)  کے رہنما حمزہ شہباز نے بانی پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف کو خط لکھنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا  ہے کہ عمران خان ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہے ہیں۔ 

روزنامہ جنگ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے دور میں تو ملکی معیشت کا بھٹہ بٹھا گئی، یہ جماعت اس سے پہلے بھی آئی ایم ایف پروگرام کی راہ میں روڑے اٹکاتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا مقصد ملکی معیشت اور عالمی سطح پر قومی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ 

مزید :

قومی -