کراچی میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ، ہسپتال منتقل

کراچی میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ، ہسپتال منتقل
کراچی میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ، ہسپتال منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق شہر قائدؒ کے علاقے بنارس فلائی اوور کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر دو افراد زخمی ہو گئے۔ 

ریسکیو عملے کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔