راولپنڈی میں پابندی کے باوجود بسنت منائی گئی، 260 افراد گرفتار

راولپنڈی میں پابندی کے باوجود بسنت منائی گئی، 260 افراد گرفتار
راولپنڈی میں پابندی کے باوجود بسنت منائی گئی، 260 افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی میں پابندی کے باوجود بسنت منائی گئی۔

 بسنت کے دوران آتش بازی ، ہوائی فائرنگ اور ڈور پھرنے سمیت مختلف واقعات میں 14 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 260 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔

کسی زخمی کے چہرے پر اور کسی کے جسم کے دیگر حصوں پر ڈور پھری۔ زخمی افراد کو بے نظیر بھٹو اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال کی ایمرجنسی میں زخمیوں کے رش کے باعث دیگر افراد کا داخلہ بند کیا گیا۔

زخمیوں میں راولپنڈی کا 7 سالہ عبداللہ، دس سالہ مصطفیٰ، راول روڈ پر زخمی ہونے و الا 14 سالہ شہیر اور 13سالہ عبدالرافع شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 45 سالہ نورزادہ ، 48 سالہ امتیاز ، بائیس سالہ رجب ، 12سالہ صفیان، 10سالہ اسماعیل اور 7 سالہ ہادی بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔

بسنت کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 13سالہ فاطمہ ، 10سالہ مجاہد، عبداللہ اور امجد بھی شامل ہیں۔

راولپنڈی پولیس 260 سے زائد افراد گرفتارکرلئے گئے، جب کہ 15 ہزار سے زائد پتنگیں اور ڈوریں، 11 پسٹل اور ساؤنڈ سسٹمز قبضے میں لے لیے۔

مزید :

جرم و انصاف -