سکھ یاتریوں کیلئے پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں،صدر مملکت عارف علوی

سکھ یاتریوں کیلئے پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں،صدر مملکت عارف علوی
سکھ یاتریوں کیلئے پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں،صدر مملکت عارف علوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارووال (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری امن کی علامت ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کرتار پور راہداری کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہے، کرتار پور راہداری سے پاکستان نے دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان امن کا خواہش مند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پیغام امن کا پیغام ہے، بین المذاہب ہم آہنگی کے ایسے مزید اقدامات سے خطے میں امن کو فروغ ملے گا، سکھ مذہب نے امن اور اتحاد، لوگوں کو آپس میں جوڑنے کا درس دیا۔سکھ یاتریوں کی آسانی اور سہولت کے لیے پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں، مستقبل میں بھی یہ جاری رہنے چاہئیں۔

کرتار پور دورے کے دوران صدر مملکت کو سی ای او پراجیکٹ مینجمنٹ نے سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ اورصدر مملکت کو سکھ مذہب اور کرتار پور صاحب کی تاریخ کے بارے میں بتایا گیا، صدر مملکت کو اس موقع پرمیوزیم اور لنگر خانے کا بھی دورہ کرایا گیا۔

مزید :

قومی -