تحریک انصاف کے نامزد پارٹی چئیرمین سینیٹر علی ظفر نے چیئرمین بننے میں ہچکچاہٹ کا اظہار کردیا

تحریک انصاف کے نامزد پارٹی چئیرمین سینیٹر علی ظفر نے چیئرمین بننے میں ...
 تحریک انصاف کے نامزد پارٹی چئیرمین سینیٹر علی ظفر نے چیئرمین بننے میں ہچکچاہٹ کا اظہار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے نامزد پارٹی چئیرمین سینیٹر علی ظفر نے چیئرمین بننے میں ہچکچاہٹ کا اظہار کردیا۔جیو نیوز کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ موجودہ  صورت حال اور پی ٹی آئی کے مقدمات کے تناظر میں ان کا ضمیر یہ کہتا ہے کہ توجہ مقدمات پر رکھی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں  نے پارٹی کی ایڈمنسٹریشن بھی سنبھال لی تو مقدمات پر توجہ نہیں دے سکوں گا۔علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ بطور چیئرمین اُن کی نامزدگی اعزاز کی بات ہے ، مگر اُن کا نام قبل از وقت سامنے آگیا ۔ اس پر مشاورت کریں گے ، ہوسکتا ہے اس فیصلے پر نظرِ ثانی کریں۔ علی ظفر نے کہا کہ اگر انہوں نے چیئرمین بننے سے معذرت کی تو گوہر خان ہی پارٹی چیئرمین شپ کے امیدوار ہوں گے۔

مزید :

قومی -