انگلیوں کے نشان دوبارہ بنانے کا طریقہ کار دریافت

انگلیوں کے نشان دوبارہ بنانے کا طریقہ کار دریافت
 انگلیوں کے نشان دوبارہ بنانے کا طریقہ کار دریافت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولوراڈو (ڈیلی پاکستان آن لائن)سائنسدانوں نے انگلیوں کے نشان دوبارہ بنانے کا طریقہ کار دریافت کر لیا۔
 امریکا کی یونیورسٹی آف کولوراڈو اور چین کی سِنگھوا یونیورسٹی، ووہان یونیورسٹی اور ہواژونگ یونیورسٹی کے محققین کی ٹیم کی جانب سے کی جانے والی اس دریافت کے سمارٹ فون سے لے کر دروازوں تک میں استعمال ہونے والے بائیو میٹرک سکیورٹی سسٹم پر واضح اثرات مرتب ہوتے ہیں۔’پرنٹ لِسنر‘ نامی یہ تکنیک سکرین کو سوائپ کرنے کی صورت میں پیدا ہونے والے صوتی سگنل کی مدد سے انگلیوں کے نشان کو دوبارہ بناتی ہے۔
محققین کے مطابق ہیکرز اسمارٹ فون کا مائیک استعمال کرتے ہوئے یہ آواز ریکارڈ کر کے اپنے ہدف کے انگلیوں کے نشان چرا سکتے ہیں۔
تحقیقی مقالے میں پیش کی جانے والی تفصیلات کے مطابق فون کے زیادہ استعمال کی وجہ سے فنگر پرنٹ کا افشا ہونا حساس معلومات کے چوری ہونے، بڑے معاشی اور ذاتی نقصانات ہونے جبکہ بعض اوقات قومی سکیورٹی کے حوالے سے خطرات کا سبب بن سکتا ہے۔