محبت خود ہی بیماری اور ہر مرض کی دواہے: تحقیق

محبت خود ہی بیماری اور ہر مرض کی دواہے: تحقیق
محبت خود ہی بیماری اور ہر مرض کی دواہے: تحقیق

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) محبت خود ہی ایک بیماری ہونے کے ساتھ ساتھ ہر مرض کی دوابھی ہے ۔ ایک امریکی یونیورسٹی میں دماغی امراض پر تحقیق کرنے والے سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ محبت ہر تکلیف کا اثر زائل کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ تکلیف کے دوران کسی پیارے کی تصویر یا خیال درد کا اثر مندمل کردیتا ہے۔15 طلبا پر کی جانے والی اس تحقیق کے بعد سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ کسی اپنے کے پیار کا احساس اور خیال دماغ کے اس حصے پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے جودرد کو محسوس کرتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -