سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور رینٹل پاو رکیس کی وجہ سے دیگر کیسوں کی سپریم کورٹ میں سماعت منسوخ

سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور رینٹل پاو رکیس کی وجہ سے دیگر کیسوں کی سپریم کورٹ ...
سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور رینٹل پاو رکیس کی وجہ سے دیگر کیسوں کی سپریم کورٹ میں سماعت منسوخ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور رینٹل پاور عملدرآمد کیس کی وجہ سے سپریم کورٹ میں این آئی سی ایل ، رحمان ملک توہین عدالت اور آئی بی فنڈز کیس سمیت متعدد کیسز کی بدھ کوہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی۔سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیس کی سماعت کے باعث دیگر مقدمات کی سماعت منسوخ کی گئی ، سندھ میں آلودہ پانی سے فصلوں کی کاشت کے خلاف درخواست کی سماعت بھی آج نہیں ہو گی۔سپریم کورٹ کی کاز لسٹ سے یہ کیسز نکال دیئے گئے ہیںاور ان کیسز کی سماعت کے لئے نئی تاریخ کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔اعلامیہ کے مطابق دوپہر ایک بجے تک سندھ لوکل گورنمنٹ کیس کی سماعت ہوگی اور فیصلہ محفوظ کیے جانے کا امکان ہے جبکہ اُس کے بعد رینٹل پاور عمل درآمد کیس کی سماعت ہوگی۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -