نیب حکام کورینٹل پاورکیس کی تحقیقات سے روکنے اور کامران فیصل کی موت کی تحقیقات کیلئے حاضرسروس جج کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دینے کیلئے درخواست دائر

نیب حکام کورینٹل پاورکیس کی تحقیقات سے روکنے اور کامران فیصل کی موت کی ...
 نیب حکام کورینٹل پاورکیس کی تحقیقات سے روکنے اور کامران فیصل کی موت کی تحقیقات کیلئے حاضرسروس جج کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دینے کیلئے درخواست دائر

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) رینٹل پاور کیس کی تحقیقات سے نیب حکام کو روکنے اور کامران فیصل کی پراسرار ہلاکت کی تحقیقات کے لیے حاضر سروس جج کی نگرانی میں تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے ۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جوڈیشل ایکٹوایزم پینل کی طرف سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ خود رینٹل پاور کیس کی تحقیقات کی نگرانی کرے اور معاونت کے لیے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر تعینات کرے جبکہ چیئرمین نیب ، ڈی جی نیب پنجاب اور ڈی جی نیب ایچ آر کو تحقیقات سے روکاجائے ۔درخواست میں عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ رینٹل پاورکیس کی تحقیقات کرنیوالے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب کامران فیصل کی پراسرار ہلاکت کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ عدلیہ کے حاضر سروس جج کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیاجائے جو تحقیقات کرے اور ملزمان کو سزادے ۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -