کامران فیصل کی بیوہ کی درخواست اعتراضات کیساتھ واپس

کامران فیصل کی بیوہ کی درخواست اعتراضات کیساتھ واپس
کامران فیصل کی بیوہ کی درخواست اعتراضات کیساتھ واپس

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے نیب کے مرحوم اسسٹنٹ ڈائریکٹر کامران فیصل کی بیوہ کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی ہے ۔ کامران فیصل کے برادر نسبتی حامد منیر نے بتایاکہ وہ اپنی بہن کی طرف سے درخواست دائر کرنے آئے ہیں لیکن رجسٹرار آفس نے کہاکہ درخواست دہندہ خود آکر درخواست دے ۔ اُن کاکہناتھاکہ اُن کی بہن عدت کی وجہ سے خود نہیں آسکتیں اور اب وہ اپنی طرف سے باقاعدہ درخواست دائر کریں گے ۔ اُنہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ و ہ اُن کے بہنوئی کی پراسرار ہلاکت کے واقعہ کا ازخود نوٹس لیں ۔

مزید :

قومی -