الیکشن کمیشن نے پانچ ارب روپے”خرچہ“مانگ لیا

الیکشن کمیشن نے پانچ ارب روپے”خرچہ“مانگ لیا
الیکشن کمیشن نے پانچ ارب روپے”خرچہ“مانگ لیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پانچ ارب روپے اضافی طلب کرلیے ہیں ۔چیئرمین نیئربخاری کی زیرصدارت ہونیوالے سینٹ کے اجلاس میں وزارت قانون کی جانب سے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے خزانہ ڈویژن سے پانچ ارب نو کروڑ ننانوے لاکھ چھیاسٹھ ہزارروپے کی رقم طلب کی ہے۔ اضافی رقم میں فوج کیلئے پچاس کروڑ ،نہ مٹنے والی سیاہی کیلئے سات کروڑ سے زائد ،الاﺅنسز کی مد میں ایک ار ب چھبیس کروڑ، بیلٹ باکس اور پوسٹرز کے لیے ایک ارب ، سامان کی نقل و حمل کے لیے چودہ کروڑ اسی لاکھ ، الیکشن کمیشن کے عملے کے اعزازیے کیلئے نو کروڑ، تشہیر کے لیے پینتالیس کروڑ روپے مانگے ہیں ۔ اِسی طر ح پولنگ سٹیشنوں میں تبدیلی، ڈی آر اوز اور آر اوز کے ٹیلی فون اخراجات سمیت دیگر اخراجات کی مد میں رقم طلب کی گئی ہے ۔

مزید :

بزنس -