صوبے میں ضمنی انتخابات روکنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر

صوبے میں ضمنی انتخابات روکنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر
صوبے میں ضمنی انتخابات روکنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں دوہری شہریت کے باعث خالی ہونے والے صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابات روکنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے۔شہری عبدالسمیع صدیقی اور دیگر چھ افراد کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان ، صوبائی الیکشن کمیشن اور حکومت سندھ کو فریق بنایا گیا ہے۔ عابد زبیری ایڈوکیٹ کی وساطت سے زائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عام انتخابات قریب ہیں اور عبوری حکومت کی تشکیل کے لیے بات چیت جاری ہے ، ایسے میں ضمنی انتخاب کی ضرورت نہیں ۔واضح رہے کہ مذکورہ نشستیں دوہری شہریت کے باعث ایم کیو ایم کے رضا ہارون ، عسکری تقوی ، ڈاکٹر محمد علی شاہ ، عبدالمعید صدیقی اور پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ اور صادق علی میمن کے استعفوں کے بعد خالی ہوئیں تھی، ان نشستوں پر ضمنی انتخابات 18 فروری کو ہونے ہیں۔

مزید :

کراچی -