امریکہ سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں مگر امریکہ اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے:سید منور حسن

امریکہ سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں مگر امریکہ اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے:سید ...
امریکہ سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں مگر امریکہ اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے:سید منور حسن

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے امریکی سفیر رچرڈ اولسن سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں امن کیلئے امریکہ اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے۔سید منور حسن نے ڈرون حملوں، ڈاکٹر عافیہ اور بھارتی وزیر داخلہ کے حالیہ بیان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں مگر امریکہ کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہونگی۔ امریکی پالیسیاں ہمیشہ اسرائیل اور بھارت کی حمایت میں بنتی ہیں۔ پاکستان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ ہم یہاں جمہوریت کے حامی ہیں ہم کسی فرد یا پارٹی کی حمایت نہیں کرتے۔

مزید :

اسلام آباد -