پشاور میں پولیس نے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میںپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ کارروائی تھانہ حیات آباد کی حدود میں جمرود روڈ پر کی گئی ہے جہاں ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے اسلحہ برآمد ہوا جس میں 115پستول، 12کلاشنکوف اور دو ہزار سے زیادہ کارتوس شامل ہیں۔ پولیس نے موقع سے دو سمگلروں ادریس اور صنوبر کو بھی گرفتار کیا ہے۔ جن کا تعلق خیبر ایجنسی کے علاقہ باڑہ سے ہے۔ اسلحہ نیم قبائلی علاقہ درہ آدم خیل سے پشاور لایا جارہا تھا۔ جسے بعد ازاں پنجاب اسمگل کیا جانا تھا۔