گیارہ اور 12ربیع الاول کو ملک کے مختلف شہروں میں موبائل سروس بند رہنے کا امکان

گیارہ اور 12ربیع الاول کو ملک کے مختلف شہروں میں موبائل سروس بند رہنے کا امکان
گیارہ اور 12ربیع الاول کو ملک کے مختلف شہروں میں موبائل سروس بند رہنے کا امکان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دہشت گردی کے پیش نظرملک میں دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر گیارہ اور 12 ربیع الاول کو ملک کے مختلف شہروں میں موبائل سروس بند رکھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق گیارہ اور 12 ربیع الاول کو ملک کے مختلف شہروں میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر موبائل سروس بند رہنے کا امکان ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اس سلسلے میں جلد ہدایات جاری کر دے گی۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردی کے پیش نظر کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے 15 اہم شہروں میں موبائل سروس بند رہے گی ۔ڈی سی او راولپنڈی ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول کے روز شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ ہو گی جبکہ ڈبل سواری پر بھی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی سی او کا کہنا تھا کہ 12 ربیع الاول کو اسلحہ کی نمائش اور چھتوں پر جمع ہونے پر بھی پابندی ہو گی۔

مزید :

قومی -