آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مچھلی منڈی کا منظر

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مچھلی منڈی کا منظر
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مچھلی منڈی کا منظر

  

مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں میڈیکل کالج کے اخراجات کے سوال پر اراکین کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی کی گئی۔ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق اور حکومتی رکن اسمبلی محمد حسین سرگلہ میں تند و تیز جملوں کاتبادلہ ہوا۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں حزب اختلاف کی جانب سے آزاد کشمیر میں قائم میڈیکل کالجز کے اخراجات کے حوالے سے اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے وزیر صحت سردار قمر زمان نے کہا کہ میڈیکل کالجز سے ان کے محکمہ کا کوئی تعلق نہیں ہے اور معاملات چلانے کیلئے حکومت نے چیف سیکریٹری کی قیادت میں کمیٹی قائم کی ہے لہذا اگر چیف سیکریٹری اسمبلی کے فلور پر آکر جواب دے سکتے ہیں تو دیں۔ وزیر صحت کے بیان پر حزب اختلاف نے حکومت کو آڑے ہاتھو ں لیا اور شدید نکتہ چینی کی گئی جس پر حال ہی میں مسلم لیگ ن سے منحرف ہو کر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے رکن اسمبلی محمد حسین سرگلہ نے شدید رد عمل کا اظہار کیا۔ دیگر ارکان نے دونوں جانب سے معاملہ رفع دفع کرادیا۔

مزید :

مظفرآباد -