فلم” رائز آف این ایمپائر“ 5 مارچ کو سنیما گھروں میں تہلکہ مچائے گی
نیویارک(این این آئی)ایک بہادر جنگجو بادشاہ کی زندگی کے گِرد گھومتی ایکشن سے بھرپور فلم 300 کاسیکوئل” -300رائز آف این ایمپائر“ کاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔Zack Snyderکی ہدایتکاری میں2007میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم 300کو مداحوں نے بے انتہا پسند کیا تھا جس کے بعد اب اس کا دوسرا حصہ بھی پیش کیا جا رہا ہے۔” -300رائز آف این ایمپائر“ نامی اس تھری ڈی فلم کے ٹریلرمیں پہلے آنیوالی فلم سے زیادہ ایکشن، مار دھاڑ اور سسپنس سے بھرپور مناظر ہیں۔رائز آف این ایمپائر میں اداکار سولیون اسٹیپلٹن یونانی جنرل تھیمسٹوکلز کے روپ میں جلوہ گر ہونگے جبکہ اداکارہ ایوا گرین بھی نمایاں کردار میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ایکشن ، ایڈونچر اور میدان جنگ کی خونریزی کے دِل دہلا دینے والے واقعات کی منظر کشی کرتی تھری ڈی فلم” رائز آف این ایمپائر“ 5 مارچ میں دنیا بھر کے سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔
