ناہیدہ رضا کے فن پاروں کی نمائش آج شروع ہوگی
لاہور (فلم رپورٹر) آرٹسٹ ناہیدہ رضا کے فن پاروں کی نمائش آج سے جھروکہ آرٹ گیلری میں شروع ہوگی۔ ”ڈیزرٹ سمفونیز“ کے عنوان سے منعقد ہونے والی نمائش کا افتتاح چیئرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر انور بیگ کریںگے۔ نمائش میں ناہیدہ رضا کے بہترین فن پارے رکھے جائیںگے اور یہ نمائش 2 فروری تک جاری رہے گی۔
