اسکالر شپ پروگرام کے لئے یوفون اور برٹش کونسل کی شراکت
لاہور(پ ر) یو فون ، اتصالات گروپ کی ذیلی کمپنی اور برٹش کونسل نے 50 لاکھ روپے کی مالیت کی اسکالر شپ پروگرام کے لئے شراکت کی ہے، قرعہ اندازی کے ذریعے پانچ خوش نصیب جیتنے والوں کوفی کس 10لاکھ روپے کی اسکالر شپ دی جائےگی۔ ہر وہ طالب علم جو برٹش کونسل سے IELTSکیا ہوا ہواور یونیورسٹی میں داخلہکا خواہش مند ہو،اس پروگرام میں شرکت کا اہل ہے۔ انہیں صرف اپنے رجسٹریشن کوڈ کو اپنے یوفون کے نمبر سے 3242پر ایس ایم ایس کرنا ہے، جنہیںایک سوالنامہ دیا جائیگا۔سوال نامہ 10سوالات پر مشتمل ہوگااور سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے 10 طالب علموںکو چند موضوعات دیئے جائینگے، جن پر وہ کام کریں گے اور برٹس کونسل میں پیش کریں گے۔ہرمرحلے میں ایک جیتنے والا 10لاکھ روپے حاصل کرے گا، اور یہ پروسیس ٹیسٹ کی پانچ مختلف تاریخوں میں دہرا یا جائے گا۔
یوفون کی سینئر منیجر سیگمنٹ ، ثوبیہ نادرنے کہا "یوفون میں ہم نے، ہمشہ نوجوانوں کو نفع پہنچانے کی کوشش کی ہے اور یہ منصوبہ اس کی واضح مثال ہے۔ ہمارے لئے یہ بھی اعزاز کی بات ہے کہ برٹش کونسل نے ملک کے نوجوانوں کو سکالر شپ فراہم کرنے کے لئے یوفون کو اپنا سب سے پہلا ٹیلی کام پارٹنر منتخب کیا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد اپنی قسمت اور قابلیت آزمانے کے لئے اس ا سکالرشپ پروگرام میں شرکت کریگی ۔ "
