غزہ ¾ پٹی میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی

غزہ ¾ پٹی میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



غزہ(این این آئی) غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ حماس نے فلسطینی سرحد پر مزید اسرائیلی فوجیوں کی تعیناتی کو مسترد کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے زیر انتظام غزہ کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں اسلامی جہاد کے دو ارکان شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج نے الزام لگایا کہ سابق وزیراعظم ایریل شیرون کی آخری رسومات کے موقع پر غزہ سے اسرائیل میں راکٹ فائر کئے گئے جس کی وجہ سے 20 سے زائد بلغارین امدادی کارکنوں کو واپس جانا پڑا۔ اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں اسلامی جہاد کے کارکنوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تنظیم کے دو ارکان شہید ہوگئے۔
وسری جانب حماس نے گذشتہ روز منظر عام پر آنے والی اس رپورٹ کو مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل اور فلسطین کی سرحد پر مزید اسرائیلی فوجی تعینات کئے جائیں گے۔

مزید :

عالمی منظر -