انڈے کے خول کو تراش کر منفرد فن پارے تیار کر نے کی ماہر فنکارہ

انڈے کے خول کو تراش کر منفرد فن پارے تیار کر نے کی ماہر فنکارہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(خصوصی رپورٹ)یوں تو انڈوں کو توڑناکوئی مشکل کام نہیں لیکن امریکہ میں ایک ایسی ماہر آرٹسٹ بھی موجود ہے جو انڈوں کے خول توڑے بغیر ا±ن پرخوبصورت اور دلکش فن پارے تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔29سالہ یہ صلاحیت فن کارہ پہلے تو انڈے کے خول میں چھید کرتے ہوئے انہیں خالی کرتی ہے اور پھر اس پرپینسل سے نقش و نگار بنا کر سوئی نما تیز دھارآلے کی مدد سے انتہائی باریک بینی اور احتیاط سے دلکش ڈیزائن بنادیتی ہے۔آرٹسٹ کے مطابق ایک فن پارے کو تیار کرنے میں اسے کئی دن کا وقت لگ جاتاہے تا ہم دلچسپ امر یہ ہے کہ انتہائی چھوٹے سوراخ کرنے پربھی خول نہ تو ٹوٹتا ہے اور نہ ہی چٹختا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -