تمام ملازمین 5مارچ کی ریلی میں شریک ہو کر اسے کامیاب بنائیں ،حاجی ارشاد

تمام ملازمین 5مارچ کی ریلی میں شریک ہو کر اسے کامیاب بنائیں ،حاجی ارشاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار)حاجی محمد ارشاد چوہدری، صوبائی صدر ایپکا پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ڈویژن کے محکماجات کی ایکشن کمیٹیاں تشکیل دی گئیں تھی جو تمام محکماجات کے ملازمین کو آئندہ 22جنوری،06 فروری، 19 فروری2014کا احتجاجی پروگرام اور وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے سامنے مورخہ05 مارچ2014 ءکو دیا جانیوالے تاریخی احتجاجی دھرنے کو کامیاب بنائیں گی ۔ اِس سلسلہ میں مورخہ21جنوری 2014ءکو پروگرام کے مطابق جلسہوٹینری یونیورسٹی، لاہور منعقد ہوا جس میں حاجی محمد ارشاد چوہدری، صوبائی صدر ایپکا پنجاب، لا لہ محمد اسلم مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ایپکا (پاکستان) ، محمد یونس بھٹی صدر ایپکالاہور ڈویژن ، مزمل حسین جنرل سیکرٹری لاہور، مختار احمد صدر ایپکا یونٹ وٹینری یونیورسٹی ، محمد عارف جنرل سیکرٹری، میا ں غلام مصطفے و محمد وسیم نے خطاب فرمایا اور حکومت وقت سے اپنے جائز مطالبات کی منظوری کی ایپل کی جن میں وفاقی حکومت 100% ایڈ ہاک ریلیف ختم کرتے ہوئے پے سکیل ریوائز کرئے، ہاوس رینٹ موجودہ پے سکیل پر دینے کے احکامات، وعدے کے مطابق دیگر صوبوں کی طرح پنجاب و مرکزی ملازمین کی تنخواہوں میں15%اضافہ کی منظوری،کلریکل سٹاف کی اپ گریڈیشن کے حوالہ سے صوبائی محتسب پنجاب کے فیصلہ پر فی الفور عمل درآمد، گریڈ سولہ تک تمام سرکاری ملازمین کووفاقی طرز پر درجہ چہارم کے سرکاری ملازمین کی طرح ٹائم سکیل پروموشن کا اجرائ، سابقہ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے اعلان کردہ 20% سپیشل الاونس بلا تفریق ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق تمام ملازمین کو دیا جائے، کلریکل سٹاف کی اپ گریڈیشن کے حوالہ سے صوبائی محتسب پنجاب کے فیصلہ پر فی الفور عمل درآمد وغیرہ شامل ہیں۔ بجلی ، پٹرول، گیس حتی کہ سبزی تک کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے نے ہر فرد اور ہر گھرانے کو مشکلات میں ڈال دیا ہے اور حکومت سے ایپل کی ان کی قمیتوں میں کنٹرول کیا جائے۔ایپکا پنجاب کے پلیٹ فارم سے مورخہ22جنوری2014ءصبح10.00 بجے ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی محکمہ اے جی آفس، پنجاب کے کمپاﺅنڈ سے شروع ہو کر سول سیکرٹریٹ پہنچے گی جس میں لاہور بھر کے تمام سرکاری محکمہ جات سے ہزاروں کی تعداد میں ملازمین بھرپور شرکت کریں گے اور اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔حاجی محمد ارشاد چوہدری نے تمام ملازمین سے اپیل کی کہ وہ اس عظیم الشان تاریخی ریلی میں بھرپور شرکت فرما کر اسے کامیاب بنائیں اور اپنے حقوق کے حصول کیلئے پرامن احتجاج کرکے حکومت سے اپنے جائز مطالبات تسلیم کروائیں۔
حاجی ارشاد

مزید :

صفحہ آخر -