امریکہ میں مشہور جادوگر کانہر کے پانی پر چلنے کا انوکھا مظاہرہ

امریکہ میں مشہور جادوگر کانہر کے پانی پر چلنے کا انوکھا مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(خصوصی رپورٹ)امریکہ کے ایک نوجوان جادوگر نے نہر کے پانی کے اوپر چلتے ہوئے ایسامنفرد مظاہرہ پیش کیاکہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔ نظروں کو دھو کہ دینے میں ماہر راحت حسین نامی اس نو جوان نے ایک معروف مقام پر نہر کے کنارے لوگوں سے مذاق کا انوکھا طریقہ اپنایا اور درجنوں افراد کے سامنے موبائل فون استعمال کرتے ہوئے نہر کے بیچ و بیچ پہنچ گیا لیکن اپنی جادوگرانہ صلاحیتوں کا عملی نمونہ پیش کرتے ہوئے پانی میں گِر کر ڈوبا نہیں۔جادوگر کا یہ کارنامہ دیکھ کر وہاں موجودراہگیر ششدر رہ گئے اور آنکھیں پھاڑے غیر یقینی انداز میں اسے دیکھتے ہوئے مختلف آراءقائم کرنے لگے۔جی ہاں جناب ،جادوگر کے اس کارنامے کو حقیقت نہ سمجھیں کیونکہ یہ تو محض نظر وں کا دھوکہ ہے لیکن دیکھنے والوں کو اس کارنامے نے حیرت میں ضرور مبتلا کر دیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -