غیرملکی قوتیں ملک میں شیعہ سنی کے نام پر خون بہا رہی ہیں، محمد احمد لدھیانوی

غیرملکی قوتیں ملک میں شیعہ سنی کے نام پر خون بہا رہی ہیں، محمد احمد لدھیانوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہاکہ پاکستان میںدہشت گرد آزاد پھر رہے ہیں،حکمران ملک کو جنگی دلدل سے نکالنے کے بجائے مزید جنگ میں دھکیل رہے ہیں،حکمران حفاظتی سیکورٹی کے علاوہ پروٹوکول کے ساتھ جبکہ عوام دھماکوں اور دہشت گردوں کے رحم و کرم پر ہیں،اہلسنت کے قتل عام میں پڑوسی ملک شامل ہے ،غیرملکی قوتیں ملک میں شیعہ سنی کے نام پر خون بہا رہی ہیں،حکومت دہشت گردی اور غیرملکی عناصر کے ایماءپر قتل و غارت کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کرے،ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے ملکی سیکورٹی کی ناقص صورت حال پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ2014افغانستان سے امریکی انخلاءکا سال تھا،امریکہ جاتے ہوئے پاکستان کو خانہ جنگی میں دھکیل کرجانا چاہتاہے،وطن عزیز پاکستان اس وقت سخت مشکل حالات سے دوچارہے،ایسے میں ملک کے محافظ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ عوام اور مذہبی و سیاسی قوتوں کو بھی اپنے ملک کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا،شیعہ سنی کے نام پر ہونے والی قتل و غارت گری کو ہم نے اپنی پرامن کوششوں سے ناکام بنادیا ہے اب دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکارہوکر ملک کے تمام طبقات کو نشانہ بنارہے ہیں،اہلسنت والجماعت ایک محب وطن جماعت ہے جس نے روزانہ کی بنیاد پر لاشیں اٹھاکر بھی امن کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا،اب ضرورت ہے کہ حکومت اور انتظامیہ کسی بھی گروپ یا جماعت کے پریشر میں آئے بغیر دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کرے،اہلسنت والجماعت مستونگ سمیت تمام دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتی ہے ،افسوس کہ ہمارے رہنماوں اور کارکنوں کو دن دیہاڑے دہشت گرد نشانہ بنا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں،حکومت کا ابھی تک کسی قاتل اور دہشت گرد کو گرفتار نہ کرنا تشویش ناک ہے،ہم اول روز سے کہہ رہے ہیں کہ ہمارے قتل میں ایک پڑوسی ملک ملوث ہے ،جس کی تائید ابھی حکومتی نمائندوں کے بیانا ت ہورہی ہے،دہشت گرد اور غیر ملکی ایجنٹ کے طورپر کام کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
 لدھیانوی

مزید :

صفحہ آخر -