گوجرانوالہ: 6 سالہ بچی سیم نالہ میں گر کر جاں بحق

گوجرانوالہ: 6 سالہ بچی سیم نالہ میں گر کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ (بےورورپورٹ) 6سالہ کمسن بچی سیم نالے میں گرنے سے جاں بحق جبکہ پوری رات تلاش کے بعد لاش بازیاب ۔بتاےا گےا ہے گزشتہ شب عالم چوک کے قریب 6سالہ کمسن بچی سیم نالے میں گر گئی جس کی تلاش رات گئے جاری رہی لیکن کامیابی نہ ہو ئی،کولو تارڑ کے رہائشی ریاض احمد اپنے اہل و عیال کے ساتھ اپنی سالی کے گھر آیا کہ عالم چوک کے قریب گاڑی سے اترتے ہوئے پاو¿ں پھسلنے کی وجہ سے ریاض احمد کی 6سالہ کمسن بچی آمنہ نالے میں گر گئی جس کو ریسکیو آپریشن کے ذریعے رات بھر تلاش کیا جاتا رہا لیکن بچی نہ مل سکی اطلاع ملنے پر علاقہ مکین بڑی تعداد میں پہنچ گئے گزشتہ روز تلاش پھر شروع کی گئی تو کمسن آمنہ کی لاش بازیاب ہوگئی جبکہ گزشتہ شب بچی نہ ملنے پر ورثاءریسکیو اہلکاروں سے تلخ کلامی بھی ہوئی ۔بچی کے والدین کا کہنا تھا کہ ریسکیو اور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر تاخےر سے آئے اور انہوں نے بچی کو ڈھونڈنے کو میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے بچی کی لاش بازےابی کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دی گئی ۔

مزید :

علاقائی -