فرانس: 2014 کی سائیکلنگ ٹیم اور یونیفارم کی رونمائی
بونیکس:(نیٹ نیوز) فرانس کے شہر بونیکس میں نئی سائیکلنگ ٹیم کے کھلاڑیوں کو رواں سال انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت سے پہلے متعارف کروایا گیا۔ اس تقریب میں ٹیم کے رائیڈرز نے سائیکلوں کے ساتھ نئے یونیفارم بھی پہن رکھے تھے۔
تقریب میں سائیکلنگ کے سٹار رائیڈرز (Fabian Cancellara)، (Andy Schleck اور جرمن رائیڈر (Jens Voigt) نے بھی شرکت کی۔ سائیکلنگ کی نئی ٹیم کو (RadioShack- Leopard) کا نام دیا گیا ہے۔ رائیڈرز نے روبیکس کے ویلڈ روم میں سائیکلنگ کر کے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔
