جھوٹے مقدمات میں ملوث کروانے کا خوف ،سابق شوہرتحفظ کےلئے عدالت پہنچ گیا
لاہور(نامہ نگار) سابق بیوی کی جانب سے جھوٹے مقدمات میں ملوث کروانے کے خوف میں مبتلاشہری تحفظ کے لئے سیشن عدالت پہنچ گیا۔ایڈیشنل سیشن جج نعیم احمد نے تھانہ شاہدرہ پولیس نے آج (جمعرات)23جنوری کو معاملے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ درخواست گزار شاہدرہ امامیہ کالونی کے رہائشی مشتاق نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسکی سابق بیوی (س) اسے بلاوجہ جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کے ساتھ ساتھ سنگین جرائم میں ملوث کروانے کی کوششیں کررہی ہے جس سے سائل ذہنی طور پر خوف میں مبتلا ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ سائل کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا جائے جس پرفاضل جج نے ابتدائی سماعت کے بعد مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔
