علاج بالغذاءایک جامع اور فطری طریقہ علاج ہے ، حکیم محمد شفیع

علاج بالغذاءایک جامع اور فطری طریقہ علاج ہے ، حکیم محمد شفیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) علاج بالغذاءایک جامع اور فطری طریقہ علاج ہے ۔ اکثر امراض غذائی بے اعتدالیوں سے ہی پیدا ہوتے ہیں ۔اگر غذاﺅںکی مزاج کیمطابق اصلاح کردی جائے تو عام نزلہ زکام سے لیکر کینسر تک کا علاج ممکن ہے ۔ پوری دنیا اس طریقہ علاج کی طرف راغب ہو رہی ہے ۔سالہا سال دوا خوری کرنے کے بعد بالآخر مایوس ہو کر اس فطری اور قدرتی طریقہ علاج سے استفادہ کر رہے ہیں ۔ ورلڈ ہیلتھ آررگنائزیشن نے بھی علاج بالغذاءکو سراہا ہے اور اسکے تحت علاج کو فروغ دینے پر زور دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار چیئر مین حکیم انقلاب طبی کونسل پروفیسر حکیم محمد شفیع طالب قادری نے نیشنل ہربل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ لاہور کے طلباءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ، حکیم حاجی محمد لطیف ، حکیم محمد افضل میو ، حکیم محمد ساجد قادری ، حکیم ریاض الدین صدیقی ، حکیم غلام فرید میر و دیگر شامل تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عرصہ 60سال قبل حکیم انقلاب حضرت دوست محمد صابر ملتانی ؒ نے دنیائے طب کے سامنے علاج بالغذاءجو کہ قرآن و سنت سے ماخذ ہے ۔کو چیلنج کے ساتھ پیش کیا ۔ ہم انہی کے وضع کردہ طریقہ علاج کی ترقی و فروغ کیلئے دن رات جدو جہد کر رہے ہیں ۔ قومی اخبارات اور ملکی پرنٹ میڈیا اس بات کا گواہ ہے کہ ہم نے وبائی امراض اور ڈینگی بخار جیسے مہلک اور جان لیوا مرض کے خاتمہ کیلئے غذاﺅں سے علاج پیش کیا ۔ اور پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے حوالے سے فری طبی کیمپس لگائے جس سے ہزاروں مریض شفا یاب ہوئے ۔ ملکی و غیر ملکی اس طریقہ علاج کو سراہ رہے ہیں مگر ہماری حکومت ایسے مفید اور سستے ترین طریقہ علاج کو ختم کرنے کیلئے بر سر پیکار ہے ۔ جبکہ پنجاب ہیلتھ کمیشن جسٹس ( ر) عامر حسن رضا نے بھی علاج با لغذاءکو سراہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ادویات کے نقصانات سے بچنے اور صحت مند رہنے کیلئے قدرتی طرز زندگی اپنائیں اور علاج بالغذاءکے ذریعے بیماریوں سے محفوظ رہیں جو علاج بالغذاءکی حقانیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔