محکمہ تعلیم ہال روڈ پر دوسری سالانہ محفلِ میلاد کا انعقاد

محکمہ تعلیم ہال روڈ پر دوسری سالانہ محفلِ میلاد کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( محمد نصیر الحق ہاشمی سے)محکمہ تعلیم کے سٹاف ممبران کی جانب سے ایجوکیشن کمپلیکس ہال روڈ پر دوسری سالانہ محفلِ میلاد کا انعقاد ہوا ۔منتظمین میں طاہر ابدال طاہر، شہزاد مظفر، عبدالمجید، ڈاکٹر سلیم رانا اعجاز اور دیگر تھے، مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز لاہور ڈویژن رانا نسیم اختر انجم ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز منظور الحسن نیازی اور ڈاکٹر تنویر ظفر سنگرا تھے۔ تلاوت کلام پاک حافظ شاہد اور نقابت کے فرائض طاہر ابدال طاہر نے احسن طریقے سے انجام دئیے، جبکہ پروفیسر اعجاز احمد نے سیرتِ النبی پر خصوصٰ مقالہ پیش کیا۔ حضور نبی کریم کی خدمتِ اقدس میں میاں افتخار اعجاز، ندیم اقبال باہو، تنویر قندھاری، سید مہتاب بخاری، سید شمعون نقوی راجا نیر، اور عثمان نے ہدیہ نعت پیش کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔