نو سو چوہے کھاکے بلی حج کو چلی ۔۔۔

نو سو چوہے کھاکے بلی حج کو چلی ۔۔۔
نو سے چوہے کھاکے بلی حج کو چلی ۔۔۔
کیپشن: Veena Malik

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)وینا ملک عمرہ کی ادائیگی کے لئے اپنے خاوند اسد خٹک کے ہمراہ مکہ المکرمہ روانہ ہوگئی ہیں۔جیو نیوز کے مطابق یہ عمرہ ان کے لئے ان کے ’روحانی والد‘ مولانا طارق جمیل کی طرف سے ایک تحفہ ہے۔ ان کے خاونداسد خٹک کی فیملی بھی ان کے ہمراہ ہے۔ ائیرپورٹ پر بات کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لئے بہت اعزاز کی بات ہے کہ وہ عمرہ کی سعادت حاصل کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ انہیں عمرہ کے سعادت نصیب ہوئی ہے اور وہ اپنے تمام چاہنے والوں کے لئے دعاگو ہیں۔
 نیم برہنہ تصاویر سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی وینا ملک بھارت کے پروگرام ’بگ باس‘ کے بعد میڈیا کی توجہ کا مرکز رہیں۔اس پروگرام میں بھی انہوں نے قابل اعتراض مناظر ریکارڈ کرواکر ’شہرت‘ سمیٹی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -