اقوام متحدہ دہشت گردی اور پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ ہے: بان کی مون
کیپشن: Ban ki moon
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان میں دہشت گردی اور انسداد پولیو ٹیم پر حملوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اقوام متحدہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بان کی مون نے کہا کہ انسداد پولیو ٹیموں پر حملوں سے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کی مہم بری طرح متاثر ہو رہی ہے، انسداد پولیو ٹیموں پر حملے نا قابل قبول ہیں، دہشت گردی اور پولیو کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت حکومت پاکستان کے ساتھ ہے۔
